Rumi Quotes in Urdu |مولانا رومی کے اقوال



مولانا جلال الدین رومی رح 

اگر تو غلط راستہ نہیں چاہتا تو جو کچھ تیرا نفس کہتا ہے اس کا الٹ کر کیونکہ وہی سیدھا راستہ ہے۔

 جب تو سیر ہوتا ہے تو مردار بن جاتا ہے اور دیوار کی تصویر کی طرح بے خبر رہ جاتا ہے۔


جب تو بھوکا ہوتا ہے تو کتا بن جاتا ہے اور تند مزاج اور برے کے ساتھ مل کر بد خصلت بن جاتا ہے۔

اے پیاری عمر ہم غذا میں مٹی کھاتے رہے سو آخر کار ہمیں مٹی نے کھا لیا۔ 

اگر چہ بجلی نور نظر آتی ہے مگر خاصیت کے لحاظ سے بینائی کی چور ہے۔

دانا کی زیارت عبادت ہے جس سے نیک بختی کے دروازے کھلتے ہیں۔

 بہت سے ابلیس انسان کی ضرورت پر ہیں لہذا ہر ایک کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہ دو۔ 

اگر ہماری جان یاد خدا میں بیدار نہیں تو یہ بیداری ہمارے لئے قید خانہ ہے۔ 
 
 جس میں بو سونگھنے کی طاقت نہیں دو ناک کے بغیر ہے اور بو وہی ہے جو مذہبی ہو۔

 ساری کائنات ایک ہی ذات ہے جسے دونظر آتی ہیں وہ بھیگا ہے۔

 جب بڑوں کی قسمت میں درد و رنج ہے تو چھوٹے چین کیسے پا سکتے ہیں۔

 سورج جو آگ کی طرح دہکتا نکلتا ہے دوسری گھڑی لگتا ہے۔

 اہل علم کا علم نہیں اٹھاتا ہے اور اہل تن کے علوم ان کے 
لئے بوجھ ہیں۔

اگر تیری تعریف کرنے والا تیری ہجو کہے تو کئی دن تک تیرا دل اسں سے جلتا رہے۔

 جب قضا آتی ہے تو عقل و فہم چلا جا تا ہے خدا کے سوا قضا کو کوئی نہیں جانتا۔

 درویشی کا کام تیری سمجھ سے بالا ہے تو فقیروں کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھ ۔ 

فقر کا دو ایک دن کے لیے امتحان کرتا کہ تو اس میں دگنی بے نیاز کی دیکھے۔ 

کمینہ آدمی بڑا دشمن ہوتا ہے اور ہر دکان کا گاہک بن جاتا ہے۔