Sheikh Abdul Qadir Jilani Quotes : شیخ عبد القادر جیلانی کے اقوال


Sheikh Abdul Qadir Jilani Quotes : شیخ عبد القادر جیلانی کے اقوال


حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ( غوث اعظم )


عمل کے بغیر علم حاصل کر نا عمر کو ضائع کرنا ہے۔


غرور سے باز آ جاؤ، اور مالدار بننے کی تمنا نہ کرو۔


بدکاروں کی صحبت سے پرہیز کرو۔ 

علم بغیر عمل کے مفید نہیں ہے۔


دنیا کے طلب گار آخرت سے محروم ہیں ۔


زاہد کبھی دنیا کے پیچھے نہیں پھرتا ۔


ایماندار کبھی بخیل نہیں ہوتا ۔


 اللہ کو ناراض کر کے مخلوق کو خوش مت کرو۔

 

نیت کے بغیر عمل بیکار ہے۔


علم کی کتاب بند کر دو اور عمل کی کتاب کھول دو۔


پہلے اپنی اصلاح کرو پھر دوسروں کی فکر کرو۔


 حرام کا مال کھانے سے دل مردہ ہو جا تا ہے ۔


تکبر کرنے والے کا سر ہمیشہ نیچا رہتا ہے۔


مومن جس قدر بوڑھا ہوتا ہے ، اس کا ایمان اتنا طاقتور ہوتا ہے۔


 مومن اپنے اہل و عیال کو اللہ پر چھوڑتا ہے اور منافق اپنے درہم و دینار پر۔